22 مئی 2020 کو پیش آنے والے پی آئی اے طیارہ حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
کراچی ائیرپورٹ رن وے نمبر پر نصب کیمرے کی فوٹیج کے مطابق دوپہر 2 بج کر 33 منٹ اور 34سیکنڈ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے ائیربس 320 طیارہ لینڈنگ کی پہلی کو شش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے طیارے کے لینڈنگ گیئر کھلے ہوئے نہیں ہیں تاہم2 بجکر 33 منٹ اور35 سیکنڈ پر طیارے کے انجن پہلی مرتبہ رن وے سے ٹکرائے اور شعلے بلند ہوتے ہیں۔
پہلی لینڈنگ کی ناکام کوشز پر کپتان طیارہ فضا میں بلند کرتا 2 سیکنڈ بعد طیارہ دوسری مرتبہ رن وے سے ٹکراتا ہے اور پہلے سے زیادہ شعلے بلند نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک سیکنڈ بعد ہی دو بجکر 33 منٹ اور 38 سیکنڈ پر طیارہ تیسری مرتبہ ٹکراتا ہے۔
اسی لمحے طیارہ چوتھی مرتبہ بھی رن وے سے رگڑتا ہوا دور تک جاتاہے اور دو بجکر 33 منٹ اور 40 سیکنڈ بعد طیارہ فضا میں بلند ہو جاتا ہے۔
طیارہ صرف تین سیکنڈ میں چار مرتبہ رن وے سے ٹکراتا ہے تاہمآخری مرتبہ بلندہونےکی کوشش میں طیارےکی بلندی 18سوفٹ سےزیادہ نہیں ہوپائی ہے۔
یاد رہے کہ طیارہ حادثے میں عملے سمیت 97 افراد جانبحق ہوئے دو خوش قسمت مسافر بچ گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News