Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوبائیڈن اور کمالا ہیرس ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

Now Reading:

جوبائیڈن اور کمالا ہیرس ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

امریکی میگزین نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور پہلی خاتون نائب صدرکو پرسن آف دی ائیر کے اعزاز سے نوازا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں 46 ویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے 77 سالہ جوبائیڈن اور امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے والی 56 سالہ کمالا ہیرس کو ٹائمز میگزین نے 2020 کا ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔
ٹائم میگزین سال کے اختتام پر ہر سال ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعلان کرتا ہے اور تقریبا دنیا کی ہر معروف شخصیت کی خواہش ہوتی ہے کہ شہرہ آفاق میگزین اسے یہ اعزاز بخشے۔


ٹائم میگزین ماضی میں بھی متعدد امریکی صدور اور صدارتی اُمیدواروں سمیت سیاستدانوں و سماجی رہنماؤں کو یہ اعزاز دے چکا ہے۔

Advertisement
ٹائم میگزین‘ نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری اور ترامیم لاکر اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کردیا گیا۔
ٹائم میگزین کا اعزاز حاصل کرنے والے شخص کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص بھی سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹائم میگزین نے اس سال ’پرسن آف دی ایئر‘ کی لسٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ماہر صحت ڈاکٹر انتھونی فاکی بھی شامل تھےتاہم ،ٹائم میگزین نے جوبائیڈن اور کمالا ہیرس کو اعزاز کے لیے منتخب کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر