Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے اور اپنے پیاروں کےلئے ماسک پہنیں ،مریم نواز

Now Reading:

اپنے اور اپنے پیاروں کےلئے ماسک پہنیں ،مریم نواز

مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے جلسے میں شرکت کرنےوالی عوام سےماسک لازمی پہننےکی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم بطور ذمہ دار شہری اپنی حفاظت کے لئے ماسک پہننا یاد رکھیں، اپنے اوراپنےپیاروں کیلیےتاریخی جلسے کے دوران ماسک پہنیں۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ جلسے سے پہلےاوربعد میں بھی ماسک پہن کر رکھیں۔

دوسری جانب مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئی بھی زندہ جانور ساتھ ریلی میں نہ لائیں۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سختی سے ہدایت کی ہے شیر یا کوئی جانور جلسوں میں ہرگز نہ لائیں، یہ طرز عمل قانون کے مطابق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور میں مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لانے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملزمان جمعرات کو مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لے آئے تھے ۔

مرکزی ملزم امداد نے لکشمی چوک میں ریلی کےدوران اپنی گاڑی پرشیر کی نمائش کی جو قانون کے تحت جرم ہے۔

پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ لوگوں کے ہجوم میں زندہ شیر لانے پر ملزم امداد سمیت 5 افراد پر 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر