
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود امریکا کے شہر نیوجرسی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد محمود پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شاہد محمود کے انتقال کی خبر دی ہے۔ اور سابق کرکٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھی لکھا۔
17 مارچ 1939کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔
انہوں نے 70-1969 کے سیزن کے ایک میچ میں 58 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News