وزیر اعظم عمران خان نےعدالتی فیصلے پر تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ کمیٹی نجکاری کی تشکیل نو کے بعد وزیر خزانہ 7 رکنی نئی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کی بھی تشکیل نو کردی گئی، اس کے سربراہ بھی وزیر خزانہ ہوں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھی تشکیل نو کی گئی جس کا چیئرمین وزیر خزانہ کو مقرر کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اب 14 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
کابینہ کمیٹی سی پیک کی بھی تشکیل نو کردی گئی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اس کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔ کابینہ کی سی پیک کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نئی 9 رکنی کابینہ کمیٹی توانائی کے بھی چیئرمین مقرر کردیے گئے۔
کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی بھی تشکیل نو کی گئی جس کے چیئرمین وزیرتعلیم شفقت محمودمقرر کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
