Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نےنیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Now Reading:

پاکستان نےنیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔

ٹی 20 میچ کےلیے قومی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

محمد حفیظ ،فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ کے ایڈن پارک اسٹیڈیم میں نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریکٹس سیشن کے دوران کرکٹرز کو خصوصی لیکچرز دیے، کوچ نے بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی پریکٹس کرائی۔

انجری کا شکار قومی کرکٹرز بابر اعظم اور امام الحق نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 ہے، یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔

Advertisement

قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم اسکور 101 ہے، اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آکلینڈ میں مدمقابل آئیں گی۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین  ٹی20 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ، جس کے لیے قومی ٹی20 اسکواڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

 یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

تین میچوں کی سیریز کے دیگر دو میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر