Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی سائنسدان آصفہ اختر جرمنی کے معتبرترین اعزاز کیلئے نامزد

Now Reading:

پاکستانی سائنسدان آصفہ اختر جرمنی کے معتبرترین اعزاز کیلئے نامزد

پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی سائنسدان آصفہ اختر کو جرمنی کے معتبر ترین ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیل بائیولوجی میں ایپیجینیٹک جین کے طریقہ کار سے متعلق تسلیم کردہ تحقیق کرنے والی پاکستانی نژاد آصفہ اختر کو جرمنی کے لیبنز پرائز کے لیے منتخب کیا ہے۔
جرمنی کی میکس پلانک سوسائٹی جو ایک بنیادی تحقیق اور سائنسی ادارہ ہے کی جانب سے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جہاں آصفہ اختر پہلی بین الاقوامی نائب صدر کی خدمات سرانجام دی رہی ہیں۔
انہوں نے پوسٹ کیا کہ ہم بہت پُرجوش ہیں کہ میک پلانک پریس کے 2 سائنسدان لیبنز پرائز کے وصول کنندگان میں شامل ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ان میں ایم پی آئی آف امیونولیوجی اینڈ ایپی جینیٹکس کی نائب صدر آصفہ اختر اور ایم آئی فار ایسٹروفزکس کے وولکر اسپرنگل شامل ہیں۔

Advertisement
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی نژاد سائنسدان آصفہ اختر نے 2008 میں ارلی کیریئر یورپین لائف سائنس آرگنائزیشن ایوارڈ حاصل کی، 2013 میں ای ایم بی او کی رکنیت اور 2017 میں فیلڈ برگ پرائز حاصل کیا ہے ،اس کے علاوہ وہ 2019 میں نیشنل اکیڈمی آف سائنس لیپولڈینا کی رکن بھی منتخب ہوئی تھیں۔

گوڈفریڈ ولہیلم لیبنز پرائز کیا ہے ؟

گوڈفریڈ ولہیلم لیبنز پرائز کو جرمنی کا اہم ترین تحقیقی ایوارڈ مانا جاتا ہے جس میں فاتحین کو فی کس زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ یورو (49 کروڑ روپے سے زائد) بطور انعام دیئے جاتے ہیں۔
یہ ایوارڈ 1985 میں لیبنز پروگرام کے تحت شروع کیا گیا اس کا مقصد بہترین خدمات سرانجام دینے والے محققین کی کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانا، ان کے تحقیقی مواقع میں توسیع، انتظامی کاموں میں مدد پہنچانا، اور خاص طور پر ابتدائی کیریئر کے اہل محققین کو ملازمت دینے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر