آئندہ انتخابات میں بھی کراچی کے شہری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی ہی حمایت کریں گے۔
گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ کے مطابق آئندہ انتخابات میں بھی کراچی کے شہری موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی ہی حمایت کریں گے۔
گیلپ پاکستان نے کراچی کے شہریوں کی ووٹ دینے سے متعلق آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے ۔
جاری کردہ سروے کے مطابق کراچی کے 17 فیصد شہریوں نے ووٹ کے لیے پہلی ترجیح پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا ہے جبکہ 13 ، 13 فیصد افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے حق میں کراچی کے 12 فیصد شہریوں نے ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
سروے میں یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ عام انتخابات ہونے کی صورت میں 64 فیصد شہریوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کو ترجیح دی ہے جبکہ 36 فیصد نے ووٹ کاسٹ کرنے سے ہی انکار کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News