Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے میں میرا سب سے بڑا افسر مزدور ہے

Now Reading:

ریلوے میں میرا سب سے بڑا افسر مزدور ہے

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے ایک سال کے اندر ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اعظم سواتی نے ریلوے ورکشاپ مغلپورہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریلوے میں میرا سب سے بڑا افسر مزدور ہے، ریل مزدوروں کو پی ٹی آئی کے جھنڈے نہیں دوں گا، اگر مزدور کی زندگی افسر کی زندگی سے بہتر ہوگئی تو ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ملک خسارے میں ہے وکٹوریہ کا نظام نہیں چل سکتا، جس دن پی ٹی آئی نے سیاست کی اس دن ریلوے کا نظام ڈوب جائے گے، ہماری سیاست ہوگی نقصان کو منافع بخش بنائیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میں جس وزارت میں رہا ہوں میں نے وہاں ڈلیور کیا ہے، مجھے صرف ریل کو ڈائریکشن دینی ہے،کام ٹیم نے کرنا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ کسی کو پسند ہو نہ ہو ریلوے کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

اُنھوں نے کہاکہ پنشن اس ملک کے لیے دیمک ہے، انسانی سیفٹی میرے نزدیک سب سے اہم ہے۔

اعظم سواتی نے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے لیے کافی اچھا کام کرکے گئے ہیں، بنیادیں بن چکی ہیں عمارت کھڑی کرنا میرا کام ہے۔

انہوں نے محکمہ کی ترقی کے لئے ریلوے ملازمین کی لگن اور محنت کی بھی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر