
احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ
احتساب عدالت کی جانب سے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں۔
احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئے۔ بعد ازاں جج نے احسن اقبال کو بات کرنے سے بھی روک دیا۔
جج کا کہنا تھا کہ آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی ہے تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں۔ ہم سامنے پیش کیا گیا ریکارڈ دیکھ کر ہی کہہ رہے ہیں یہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے۔
وکیل جہانگیرجدون نے کہا کہاں کیس بنتا ہے، کیا ہمارے ماتھے پر لکھا ہوا ہے؟ جج نے کہا کہ فیصلے سے پہلے فیصلہ نہیں سنا سکتے، شواہد دیکھے جائیں گے۔
کمرہ عدالت میں قومی احتساب بیورو نے موقف پیش کیا کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔
احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔ مذکورہ کیس میں ن لیگی رہنما ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب بھی جمع کرا چکے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ کاکہنا ہےکہ نیب یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسپورٹس سٹی کیوں بنایا گیا۔ نیب نے اس کیس میں احسن اقبال کو23 دسمبر2019 میں گرفتار بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News