Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامی نظریاتی کونسل کی ہندوؤں کے شمشان گھاٹ بنانے کیلئے سفارش

Now Reading:

اسلامی نظریاتی کونسل کی ہندوؤں کے شمشان گھاٹ بنانے کیلئے سفارش

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے سفارش کی گئی  ہے کہ ہندوؤں کو شمشان گھاٹ اور بنانے کی اجازت دی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارش کی کہ سید پور ویلج میں قائم مندر ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔ ہندوؤں کو کمیونٹی سینٹر قائم کرنے کی بھی اجازت کی سفارش کردی گئی ہے۔

کونسل نے اسلام آباد میں کوئی نیا مندر تعمیر کرنے کی سفارش نہیں کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے مندر کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیر کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی۔

وزیرمذہبی امور نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں مندر کیلئے حکومت نے فی الحال کسی قسم کے فنڈز نہیں دیے۔

Advertisement

اقلیتی ارکان پارلیمنٹ نے وزارت مذہبی امور کو بھی مندر کی تعمیر کیلئے فنڈزکی درخواست کی تھی تاہم  وزارت مذہبی امور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری نہیں کرتی ہے۔

ہندو ارکان اسمبلی نے2017 میں عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دی تھی۔  وزارت انسانی حقوق کی درخواست پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے 2020 میں مندر کیلئے جگہ الاٹ کی۔

ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو جگہ مختص کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر