خواتین کو صرف ایک کام کی حد تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بشریٰ انصاری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا...
گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ’گرل لائک می‘ جو کہ رواں سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک 100ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
شکیرا میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت پر شکیرا نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شکیرا کی خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر ان کی شیئر کی گئی وڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور انہیں ہزاروں لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ شکیرا نے ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ میوزک وڈیو کی تیاری کے دوران تمام لوگوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News