
بدنام جاسوس ایک مرتبہ پھرہالی ووڈ کی فلم بیڈبوائزکے سیکوئل میں ایکشن کے جلوے دکھانے آرہے ہیں۔ ہالی ووڈمیں بننے والی ایکشن اور سنسنی خیزفلم ’بیڈ بوائز فارلائف‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔
ایکشن اورتھرلرسےبھرپور فلم میں ایک بارپھراداکارول اسمتھ اور مارٹن لارنس ایک ساتھ نظر آئیں گے، مائیک لاری اور مارکس برونٹ ایک مرتبہ پھراپناکردار نبھائیں گے۔ مشکل حالات میں ایک دوسرے کاساتھ دینے والےدونوں دوست اپنی شرارتوں سے کیپٹن ہوورڈ کی ناک میں دم کریں گے۔
بیڈبوائز کی ایکشن اورنٹ کھٹ شرارتوں سے بھرپور کہانی میں بدنام جاسوس اس بار ایک نئے مشن کیلئےایک دوسرے کاساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔ مارکس برونٹ جو ایک پولیس انسپکٹرہے، اپنے دوست مائیک لاری کے ساتھ مل کرآخری مرتبہ اپنے باس کا کام کریں گےکیونکہ دونوں دوست جلد ریٹائر ہونے والے ہیں۔
ایکشن، تھرلراورکامیڈی کےمنفرد امتزاج سے بھرپور فلم آئندہ سال جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News