
Bilawal Bhutto
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اسی نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردارہے،جس کے خالق قائداعظم تھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے قائداعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قائد اعظم کے خواب کو مکمل طور پر سمجھے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانے والے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک کو سلیکٹڈ وکٹھ پتلیوں کے لیے ٹریننگ کی فیکٹری بنانے کے بجائے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسی قیادت جو پاکستان کے لیے قائداعظم کے جمہوری نظریات کی پاسداری کرے، قائد اعظم کے مشن کو ابھی پائیہ تکمیل پر پہنچانا باقی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News