Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکل جیکسن کی جائیداد انتہائی کم قیمت میں فروخت

Now Reading:

مائیکل جیکسن کی جائیداد انتہائی کم قیمت میں فروخت

آنجہانی پوپ سنگر مائیکل جیکسن کی موت کے 11 سال بعد ان کی کیلی فورنیا نیور لینڈ رینچ جائیداد ابتدائی تخمینے کے باوجود کوڑی کے دام فروخت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کنگ آف پوپ کے نام سے  مانے جانے والے گلوکار مائیکل جیکسن کی جائیداد 22 ملین ڈالر میں فروخت کی گئی، جائیداد کو ایک چھوٹے بچے سے جنسی استحصال کے الزام اور مقدمے کی سماعت کے بعد سیل کر دیا گیا تھا۔

مائیکل جیکسن کی یہ جائیداد کسی اورنے نہیں بلکہ ان ہی کے سابق دوست اور  ارب پتی سرمایہ کار رون برکل نے خریدی جو کہ 1100 ہیکٹر (2700 ایکڑ) پر مشتمل ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس جائیداد کو 22 ملین ڈالر میں فروخت کیاگیا۔

2015 میں سائیکامور ویلی رینچ کی قیمت 100 ملین ڈالر جبکہ 2017 میں 67 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔

Advertisement

مائیکل جیکسن نے لاس اولیوس میں یہ پراپرٹی 1988 میں 19.5 ملین ڈالر میں خریدی تھی، مالی مسائل کے بعد گلوکار نے اس جائیداد کو کالونی کیپیٹل ایل ایل سی (جائیداد کے حوالے سے قرض لینے والے ادارے ) کے حوالے کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر