
عالمی وبا کی دوسری کی لہر کا شکار ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور اُن کی بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنم جنگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے۔
اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللّہ میں اور میری بیٹی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے میری بیٹی اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعائیں کیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اس پوسٹ کے ذریعے آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب ہم مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
صنم جنگ کا کہناتھا کہ ’قرنطینہ کے دوران مجھے بہت سارے پیغامات اور فون آئے جس کے لیے ایک بار آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’جس طرح آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں بالکل اُسی طرح میں بھی اپنے چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے کورونا وائرس مثبت آنے کے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News