Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

اٹلی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس سے شدید متاثرہ  ممالک میں سے ایک یورپی  ملک اٹلی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر کی طرح  اٹلی میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اٹلی  کی حکومت نے کورونا وائرس  کی دوسری لہرکا سامنا کرتے ہوئے آنے والی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق  لوگوں کو صرف کرسمس اور نئے سال کے موقع پر کچھ مراعات دی جائیں گی جس میں میلے کے دوران صرف دو مہمانوں کو بلائے جانے کی اجازت ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 24 دسمبر سے 27 دسمبر اور یکم سے 6 جنوری تک پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کیا جائے گا۔  اس  دوران ملک کی ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ گھروں سے باہر بھی صرف ضروری کام اور صحت سے متعلق کاموں کے سلسلے میں ہی آیا جاسکے گا۔

Advertisement

لوگوں کو 28، 29 اور 30 ​​دسمبر اور 4 جنوری کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی لیکن اس دوران ملک بھر میں غیر ضروری اشیاء سے متعلق بار ریسٹورنٹس اور دکانیں بند کر دی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر