Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے دو ماہ تک نہ کھولے جائیں, چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمان

Now Reading:

تعلیمی ادارے دو ماہ تک نہ کھولے جائیں, چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمان

عالمی وبا کی شدت میں اضافہ دیکھنے کے بعد ڈاکٹر عطا الرحمان نے تجویز پیش کر دی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ تعلیمی ادارے دو ماہ تک نہ کھولے جائیں۔

مزید پڑھیں

میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر...

ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ کورونا وائرس ہر ہفتے اپنیشکل تبدیل کر رہا ہے۔

جلسے جلوسوں کے حوالے سے کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین نے بتایا کہ جلسے جلوسوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سب سے زیادہ چانس ہوتا ہے۔

Advertisement

تاہم دفعہ 144 کا نفاذ کر کے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں 109 جینیاتی تبدیلیاں آئی ہیں  خطرہ بڑھ چکا ہے ، اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آنے پر پورا یورپ لاک ڈائون کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو بھی اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دینا چاہئے تاکہ وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

Advertisement

شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے،کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تعلیمی نقصان کے حل کے لیے انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی اداروں میں بچوں کو بلا لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر