آصفہ بھٹو نے اپنی شہید والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کےلئے ایک پوسٹ شئیر کرکے سب کو جذباتی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو کی اس جذباتی پوسٹ پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے اُنہیں سلام دیا اور کہا کہ بی بی ہمیشہ اُن کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
آصفہ بھٹو نے گزشتہ روز لی گئی گڑھی خدا بخش کی خوبصورت تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
آصفہ بھٹو نے اس خوبصورت تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے معروف شاعر فیض احمد فیض کا مقبول ترین شعر لکھا:
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا
وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے
اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹو بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔
جلا وطنی کے بعد 2007 میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔
تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
