
روشنیوں کے شہرکراچی میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے ،جس کے نتیجے میں نا صرف کئی افراد زخمی ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات اموات بھی ہو جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کراچی میں پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کی مساجد سے اعلان کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر ایک مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سال نو کی خوشی میں یا کسی اور وجہ سے کوئی بھی شخص اگر ہوائی فائرنگ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔
پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں تمام تھانوں کے عملے کو اپنے اپنے علاقے میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے بھاری جانی نقصان ہوتا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News