
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی سے تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ کے ساتھ بلالیتے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو فوری طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News