Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم

Now Reading:

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان  نے ہدایت کی ہے کہ  گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

کابینہ اجلاس میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر طویل بحث کی گئی۔ کابینہ ارکان گیس لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے، انہوں نے  وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر دیکھیں ۔

وزیر اعظم  نے متعلقہ حکام کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ  گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم  نے تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی  بھی ہدایت کردی۔

Advertisement

دوسری جانب کابینہ اجلاس میں مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ مفتی کفایت اللہ نے فوج کے خلاف بیان دیا تھا۔

 جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی شر انگیز تقاریر کے معاملے  پر وزارت دا خلہ نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ سیکرٹری داخلہ درج کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر