
وزیراعظم عمران خان نے ریاست مخالف این جی اوز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والی این جی اوز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچھ این جی اوز ریاست اور اداروں کے خلاف کام کررہی ہیں۔ کچھ این جی اوز خواتین اور اقلیتوں کے نام پر پراپیگنڈہ کررہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ملک مخالف این جی اوز کے شواہد بھی پیش کردیے گئے۔
وزیراعظم نے ریاست مخالف این جی اوز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو ٹھیک کرنا اور دشمن عناصر سے پاک کرنا ہے۔ ملک دشمن این جی اوز کی رجسٹریشن فوری منسوخ کی جائیں۔
وزیر اعظم نے پراپیگنڈہ کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کے خلاف وزارت داخلہ کو 48 گھنٹوں میں ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News