Advertisement
Advertisement
Advertisement

31جنوری گزر جائے گا لیکن عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے

Now Reading:

31جنوری گزر جائے گا لیکن عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ 31جنوری گزر جائے گا لیکن عمران خان وزیراعظم ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دینے اور سینیٹ انتخابات سے لاتعلق نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے،لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی ذہنی ،سیاسی طور پر تیار نہیں۔

انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت سے الگ ہونے کو قطعا تیار نہیں۔

اب ہم نے مسلم لیگ ن کے فیصلے کو دیکھنا ہے وہ کیا کرتی ہے، 31دسمبرتک پی ڈی ایم جماعتوں نے استعفے مولانا فضل الرحمان کو جمع کرانے تھے لیکن کچھ جماعتوں نے کہا استعفے مولانا فضل الرحمان کو نہیں دیئے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے 31جنوری تک وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی تھی اور31جنوری گزر جائے گا لیکن عمران خان وزیراعظم ہی رہیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کے فیصلے کو نوازشریف کے آنے سے مشروط کردیا جو پی ڈی ایم میں اختلاف رائے کی نشانی ہے۔

آج پی ڈی ایم کا ایک اور اجلاس ہوگا جس میں بھی کوئی خاطر خواہ سنجیدگی نظر نہیں آتی، اجلاس میں بلاول بھٹو کیوں نہیں ہوں گےدیکھنے کی بات ہے، وہ ورچول شرکت کریں گے، وڈیو لنک اور اجلاس میں شرکت زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ آصف زرداری نے اجلاس میں ان لوگوں کو بھیجا جو بااختیار نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد استعفوں کےخلاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر