Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کبھی بھی اپنےکشمیری بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑےگا،آرمی چیف

Now Reading:

پاکستان کبھی بھی اپنےکشمیری بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑےگا،آرمی چیف
COAS GHQ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ  پاکستان کبھی بھی اپنےکشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نےجی ایچ کیو میں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کیلئے جاں نثار کرنے والے اور دہشت گردی سے نمٹنے والے شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آرمی چیف نے کہاکہ پرامن،مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے،آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے اور یہ پیغام پورے خطے اور دنیا کے لیے ہے۔

آرمی چیف انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کیں، اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسندی کو عملی طور پرختم کرے۔

آرمی چیف کاکہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقاء پاکستان کا سفرشہداء کی عظیم قربانیوں سےبھر پڑاہے،شہداء کی قربانیاں کبھی  رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Advertisement

یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں بگل بجا کر شہداء وطن کو سلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب میں شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو تھے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 تقریب میں غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جس کے بعدپاک فوج کی جانب سے شہدا کی لازوال قربانیوں پرایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہلخانہ سے ان کے پیاروں سے متعلق بات کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر