Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کے خلاف 100 پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی، مریم

Now Reading:

شہباز شریف کے خلاف 100 پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی، مریم
Maryam Aurangzeb

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف سو پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدر شہباز شریف کے جیل میں سو دن مکمل ہونے پر کہا ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں 100 دن ہو گئے،لیکن 100 پیسے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم سے این آر او لینے کیلئے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو گرفتار کیا ہے۔ عمران خان نے شہباز شریف کو صرف اس لیے گرفتار کیا ہوا ہے کیونکہ وہ خود نالائق، نااہل، چور اور جھوٹے ہیں، اُنہیں معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری تیاری ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ جو کاغذ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے اور میڈیا ٹرائل کیلئے لہرائے جاتے تھے، وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اِس لیے گرفتار ہیں تاکہ عمران صاحب مہنگائی تین سے چودہ فیصد کرنے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہ دینے پر اپنے لیے این آر او لے سکیں اور کوئی ان سے  یہ نہ پوچھے کہ سو دن کے پلان کا کیا ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر