Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے، شیریں مزاری

Now Reading:

بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری  کا کہنا ہے کہ  بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری   کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم تو جاری ہے، اب ایک بہت خوفناک اقدام اٹھایا جانے  والاہے۔

شیریں مزاری  نے کہا کہ 2012 میں بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق عمر قید کے قیدی کو مرنے تک جیل میں رہنا ہے۔ آسیہ اندرابی کے حوالے سے 14 جنوری یا 18 جنوری کو فیصلہ آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی اور ان کے شوہر جیل میں ہیں۔ آسیہ اندرابی کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے دو اور خواتین ان کے ساتھ ہیں۔ آسیہ اندرابی اور دونوں خواتین کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ  عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں، یہ ظلم اور تشدد ہے  لیکن اقوام متحدہ  خاموش ہے۔ ہماری حکومت کو اس معاملے کو اٹھانا چاہیے۔ ہمیں فون اور خطوط سے آگے بڑھنا ہوگا، بیرون ملک مشنز کشمیر کمیٹی کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

شیریں مزاری نے کہا کہ  عالمی امن کی تنظیمیں خواتین پر ظلم و تشدد پر خاموش کیوں ہے۔ جینوا کنونشن کے تحت آزادی کی تحریک کا حصہ بننے والوں کو مقبوضہ علاقے سے نہیں لے جا سکتے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر عالمی انصاف کی تنظیمیں نوٹس لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے
جے یو آئی کا حکومتی رٹ کو چیلنج، کراچی میں جلسہ سجا لیا
پی ٹی آئی کیجانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر سنگین سوالات اٹھا دیے
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ علی محمد خان کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر