Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے

Now Reading:

اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے

اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما اسد عمر نے بڑے انکشافات کر دیئے ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جب بھی پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت آئے گی تو عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بنے گا۔ بانی پی ٹی آئی کو تو جیل میں ڈال دیا گیا، عثمان بزدار پر کوئی کیس ہی نہیں بنا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد کسی نے سب سے زیادہ پارٹی کیلئے محنت کی تو وہ جہانگیر ترین تھے، علیم خان کو بھی پارٹی کیلئے بہت محنت کرتے دیکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ملاقات کیلئے بلائیں تو ضرور ملاقات کروں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت اپنی سیاست دفن کرنے جارہی ہے، مسلم لیگ ن اس وقت وہاں کھڑی ہے کہ 2006 میں جہاں ق لیگ کھڑی تھی، ہمارے ہاں سیاست دھندا بن گئی، ایک مرتبہ مزا لگ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس دن علی امین گنڈاپور کو کہیں گے بات کریں گے تو وہ کرلیں گے، احتساب واحد چیز ہے جس پر ہمارا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہوپا رہا تھا۔ فیٹف کا معاملہ اس وقت کی اپوزیشن کے پاس لے کر گئے تھے تو انہوں نے کہا نیب آرڈیننس پر بات کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرکے سیاست شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ان کیساتھ ملاقات بھی ہوگی گلے شکوے بھی ہونگے۔

اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اب تک جوعزت دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کیلئے اٹھا تھا لیکن درمیان میں لوگ کھڑے تھے۔ اگست میں پارلیمانی ٹرم ختم ہوئی تو میں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات سے پہلے جیل جاچکا تھا، سپورٹ کرنے اور مدد کرنے کے کئی اور طریقے ہیں لیکن سیاست نہیں کرونگا۔ ٹیکنوکریٹ بن کر ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد زبیر سیاست سے کیسے الگ ہوئے اس پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، پاکستان آج جہاں کھڑا ہوا ہے اس میں لیڈرشپ کی بڑی ناکامی ہے، عام آدمی کیساتھ پاکستان کی لیڈرشپ نے جو کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

اسد عمر نے کہا کہ ایک ایک ملک پاکستان سے آگے نکل گیا اور ہم پیچھے چلے گئے، ہائبرڈ نظام کسی بھی صورت میں ہو ملک کو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کیا جاسکا، نظام ڈیلیور نہیں کررہا تو پھر اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ ہمیشہ کہا کہ سیاستدانوں کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، میثاق جمہوریت کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ کیا تھی کوئی بیٹھ کربات نہیں کرتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بڑے فیصلے ماضی میں بھی کرچکے ہیں آئندہ بھی کرسکتے ہیں، میثاق جمہوریت پر بانی پی ٹی آئی کومطمئن کرنا ہوگا پھر وہ بڑے فیصلے کرسکتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ سیاستدان اسی طرح ایک دوسرے کے گریبان پکڑیں گے تو کوئی فائدہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے پاس بےتحاشہ سیاسی اسپیس موجود ہے۔ وہ اس لیول پر ہیں کہ وہ جو بھی فیصلہ کرینگے ووٹر اسے قبول کریگا۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اس وقت بہت مشکل حالات میں کام کررہی ہے، پی ٹی آئی کا ووٹر اس وقت ایک ہی مطالبہ کررہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کے ووٹرز کو اس وقت پارٹی اسٹریٹیجی نظرنہیں آرہی۔

 انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت پر لوگ اقتدار میں چلے گئے اور وہ جیل میں ہیں۔ ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر کو سیاست کیلئے استعمال کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑنے کی وجہ عدت کیس بھی ہے، بانی پی ٹی آئی پر زیادہ تر کیسز ان کے سیاسی طرزعمل کی وجہ سے ہیں۔ ان کی سیاست مختلف ہوجائے تو کیسز بھی نہیں رہیں گے۔

 تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ پرویز خٹک کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرفارمنس بہت بہترین تھی، سیاسی معاملات میں اسد قیصر اور پرویز خٹک نے بہت محنت کی، پرویزخٹک نے الگ جماعت بنانے کا فیصلہ غلط کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر