
رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کے لیے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی خصوصی پرواز کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کی درخواست پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی خصوصی پرواز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے 27 کرکٹر زاور 11 ٹیم منیجمنٹ آفیشل پرواز میں آئیں گے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم برطانیہ سے ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔
جنوبی افریقی ٹیم کو کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ سمیت محکمہ صحت کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
سی اے اے کی جانب سے جنوبی آفریقہ کے دو آفیشلز کو بھی الگ پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے۔ آفیشلز 7 جنوری کو دبئی سے کراچی ایمرٹس ایئر کی پرواز ای کے 604 سے پہنچیں گے۔
سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے پرواز کا اجازت نامہ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News