
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عزیر بلوچ کو تین مقدمات میں بری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استغاثہ عزیر بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے تین مقدمات میں بری کیا ہے۔
مذکورہ مقدمے میں شریک ملزمان ان مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوئی۔ شواہد کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دے سکتی۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے۔
خیال رہے کہ یکم اپریل 2012کو تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اقدام قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کا موقف تھا کہ قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب عزیر بلوچ و دیگر9ملزمان کلا کوٹ کے علاقے میں موجود تھے۔
ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر حملہ کردیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عبدالوحید زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گلیوں میں فرار ہوگئے تھے۔پولیس پر حملے اور اقدام قتل کا دو مقدمات تھانہ چاکیوارہ میں درج کئے گیے تھے۔ عذیر بلوچ پر 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News