محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی بدستور جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں سائبیرین ہواؤں نے موسم ایک بار پھرسرد کر دیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری اور مظفرآباد، باغ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، بہاولپور اور لودہراں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے اور ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے گہری دھند کے باعث ملتان سے خانیوال موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور سفر سے پہلے معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
