ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کرکٹ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگا۔
اجلاس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اوربولنگ کوچ وقاریونس کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
اجلاس کی صدرات کمیٹی کے سربراہ سلیم یوسف کریں گے۔ وسیم اکرم ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے جبکہ ممبر کمیٹی علی نقوی دستیاب نہیں ہوں گے۔
ممبران کمیٹی وسیم خان، ذاکر خان، عمرگل اور عروج ممتاز اجلاس میں شریک ہوں گے۔
کرکٹ کمیٹی پاکستان ٹیم کے کوچز کی کارکردگی پر سفارشات پی سی بی چیئرمین کو بھیجے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
