Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے نعیم بخاری کو کام سے روک دیا

Now Reading:

عدالت نے نعیم بخاری کو کام سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیخلاف ارسلان فرخ نامی شہری نے وکیل شکیل عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے متعدد حکم ناموں کی خلاف ورزی ہے، عدالت ان کی تقرری خلاف قانون قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی وی کوعہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکیل صفائی سے استفسارکیا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےتحت اس عہدے کا اشتہاردیا گیا؟ کیا آپ نے زائد عمر سے متعلق رعایت دی؟

جج نے وکیل اطلاعات و نشریات سے استفسار کیا کہ آپ نےسمری بھیجتےہوئےسپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا تھا؟

Advertisement

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمرکی حدمیں نرمی کا جوازنہیں دیا، بغیرفیصلہ پڑھےسمری بھجوادی۔

وزارت اطلاعات نےعطاالحق قاسمی کیس میں جوغلطیاں تھیں وہی دہرائی ہیں۔

عدالت نے معاملہ دوبارہ وفاقی حکومت کوبھجوا دیا ہے۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ کافیصلہ موجود ہے، نعیم بخاری کو عمر کی عاریت کس نے دی ہے؟

وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا تھا کہ کابینہ ڈویژن نے عمر کی رعایت دی ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کابینہ ڈویژن عمر رعایت نہیں دے سکتا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر