Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مسائل،عمران خان ایک روزہ دورے پرکراچی آئیں گے

Now Reading:

کراچی کے مسائل،عمران خان ایک روزہ دورے پرکراچی آئیں گے
Imran Khan

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ کراچی کے دورے میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ شہر کے مسائل پر بریفنگ بھی لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14ستمبر کو کراچی آئیں گے جبکہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی،اجلاس وفاقی وزیرفروغ نسیم کے دفترمیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان  کراچی دورے کے دوران ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہےگزشتہ روز کراچی کے حوالے سےعمران خان کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا تھا۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم کو کلین کراچی مہم میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی اور ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کی بدانتظامی اورغفلت کا خمیازہ کراچی کےعوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم  مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

وزیراعظم نے کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاف پانی کی قلت اور صفائی کا ناقص انتظام بڑے مسائل ہیں، کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے، چاہتے ہیں شہر کے مسائل حل ہوں اور عوام کو بہتر سہولتیں میسرآئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی  کے حوالے سےشارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم لائحہ عمل کی تشکیل  کے لیے  کمیٹی بھی تشکیل دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر