کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 3 روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، ایل این جی اور مقامی گیس پر چلنے والے پمپس بھی بند رہیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سندھ میں سی این جی اب جمعرات صبح 8 بجے دستیاب ہوگی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کی بندش کے بعد گزشتہ روز صبح 8 بجے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے جنہیں آج صبح دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
