Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف تھپڑ ہی نہیں جوتوں سے بھی مارا، حریم شاہ کا بڑا دعویٰ

Now Reading:

صرف تھپڑ ہی نہیں جوتوں سے بھی مارا، حریم شاہ کا بڑا دعویٰ

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنےسے متعلق  ایک اور راز افشاء کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو انہوں نے اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ انہیں بہت عزت سے ٹھہرایا اور ان کی اچھی خاطر تواضع کی تاہم ان کی جانب سے نازیبا حرکت کیے جانے پر میں نے انہیں مارا۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انہیں صرف تھپڑ ہی نہیں مارا بلکہ اس سے پہلے انہیں جوتوں سے بھی مارا۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ مفتی عبدالقوی کی نازیبا گفتگو کی ویڈیو جلد منظر عام پر لاؤں گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا

تنازعات کے شکار مفتی عبدالقوی کی  ایک اور متنازع ویڈیو وائرل ہوگئی۔...

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں مہمان تھا،حریم شاہ کی دعوت پر ہی آیا تھا۔ دوست کے گھر جارہا تھا لیکن حریم  شاہ نے کہا کہ آپ کا کمرا گیسٹ ہاؤس میں بک ہے۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں حریم شاہ کے گذشتہ  معاملات کی وجہ سے ان کے ساتھ جانے کو تیار نہیں تھا تاہم انہوں نے کہا میں استغفار کرتی ہوں اور  آپ میرے رہبر و رہنما  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کی سیکریٹری عائشہ نے بدتمیزی کی اور ان پر ہاتھ اٹھایا ،حریم شاہ نے ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا، بلکہ وہ سارے واقعے کی ویڈیو بنارہی تھیں۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ حریم شاہ نے اپنی شہرت کے لیے یہ سب کیا ۔میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر