گلگت میں کورونا کی صورتحال
گلگت بلتستان میں مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی...
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک عام سا شہری چنگچی میں سفر کر رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنگچی میں بیٹھا شخص ہوبہو وزیر اعظم عمران خان جیسا ہی دکھ رہا ہے۔
جیسے وزیر اعظم عمران خان اپنی جوانی اور کرکٹ کے زمانے میں نظر آ یا کرتے تھے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہوگئے ہیں تو وہیں شنیرا کو بھی یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ یہ شخص عمران خان ہی ہے یا اُن کا ہمشکل ہے۔
تاہم شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شنیرا نے حیرت زدہ انداز میں لکھا ’او مائے گوڈ‘ ساتھ ہی حیران ہونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو نامعلوم فرد کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ویڈیو بنانے والے کو اس دوران پنجابی زبان بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ آئے ہوئے ہیں۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News