Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی شروع کرنےکا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی شروع کرنےکا اعلان

وزیراعظم نے آج سے وزیرستان میں تھری جی اور فور جی سروس بحال  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان میں تھری جی اور فور جی سروس بحال  کر رہے ہیں ، نوجوانوں کی یہ جائز ڈیمانڈ ہے اس سے تعلیم کوبھی فروغ ملے گا۔

انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  وزیراعظم بننےسے 30سال پہلے پہلی باروانا آیا تھا اور وزیراعظم بننے کے بعد اورانتخابی مہم کےدوران بھی آیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیچھے رہ جانیوالے لوگ اور علاقوں کواوپرلاناحکومت کافلسفہ ہے، الیکشن میں جو لوگ وعدے کرتے ہیں وہ وعدے کرنے نہیں آیا، غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پورا زور لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ووٹ لینے نہیں آیا ، یہ حکومت آپ کی حکومت ہے، اس علاقے کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں ،30 سال پہلے بھی جنوبی وزیرستان آیا تھا ۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہاکہ یہاں پر سب سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے،ہماری سب سے بڑی قوت ہمارا نوجوان ہے ،کامیاب جوان پروگرام کا مقصد بہتر روزگار دینا ہے ،جنوبی وزیرستان میں اسکول، کالج، یونیورسٹی اور تکنیکی تعلیم کے ادارے کھولیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ 3 جی 4 جی اس علاقے کے نوجوانوں کی اہم ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیرستان کےلوگوں نے انگریزوں کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی دی،1965کی جنگ میں یہاں سے لوگوں نے شرکت کی، جنگ آزادی میں سب سے زیادہ وزیرستان کے لوگ شہید ہوئے، جنگ آزادی میں سب سے زیادہ انگریز وزیرستان میں ہلاک ہوئے۔

دوران خطاب انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں سب سے زیادہ تباہی وزیرستان میں ہوئی، لہٰذا یہاں کے نوجوانوں کو روزگار دینے کی بہت ضرورت ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر