Advertisement
Advertisement
Advertisement

امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

Now Reading:

امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علمائے کرام کی جانب سے وزیر اعظم کی پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کے ویژن اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

دوران ملاقات علمائے کرام نے وزیر اعظم کے اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مذہبی مقامات کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کا مسئلہ ہو یا فرقہ واریت سے نمٹنے کا علمائے کرام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں تفریق اور تقسیم پیدا کرنے کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کے ضمن میں علمائے کرام کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے جئید علمائے کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور  ملک کو درپیش مسائل کے حل میں علمائے کرام کی مشاورت اور رہنمائی جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر