Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان عوام کی جیب پر ڈاکے پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، شازیہ مری

Now Reading:

عمران خان عوام کی جیب پر ڈاکے پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، شازیہ مری
شازیہ مری

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی جیب پر ڈاکے پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری  نے بجلی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ بے حس وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرادی مگر کوئی ملال نہیں ، بجلی قیمتوں میں اضافہ کر کے عمران خان اپنا اللو سیدھا کر رہے ہیں۔

 شازیہ مری  نے یہ بھی کہا کہ نیازی سرکار نے مہینے میں تین مرتبہ تیل اور اب بجلی کی قیمت میں دو روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری  نے مزید کہا کہ وزراہ اور مشیر آئی ایم آیف کے ہر حکم کی تکمیل کر رہے ہیں، ادویات کی قیمتیں 600 فیصد بڑھا کر بھی یہ حکمران شرمندہ نہیں جبکہ گیس کی قیمتوں میں 1100 فیصد اضافہ کر بھی عمران خان کو سکون نہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر