Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس بار امتحان ہرصورت ہوں گے، وزیرتعلیم کا اعلان

Now Reading:

اس بار امتحان ہرصورت ہوں گے، وزیرتعلیم کا اعلان
اسکول

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس بار بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا اور امتحان ہرصورت ہوں گے، چاہے آگے ہی کیوں نہ لے جانا پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری کالجز سندھ، تمام نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، بورڈ و یونیورسٹیز کے چئیرمینز و سیکریٹری سمیت کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ ہم کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے ہمیں امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال کے حوالے سے بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا، کوووڈ کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا، ہمیں غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں کی یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کو کھولنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امتحانات کے شیڈول اور سلیبس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

Advertisement

وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ بورڈ امتحانات مئی کے آخر یا جون کے شروع میں ہونے تھے، بورڈ امتحانات مزید آگے کرنا پڑے تو کریں گے، امتحانات سے پہلے بچوں کو پوری تیاری کرانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں 60فیصد نصاب یقینی طور پر پڑھایا جائے، 60 فیصد نصاب کو مکمل کرائے بغیر امتحانات بھی نہیں لئے جائیں گے، چاہے اس کے لیے ہمیں امتحانات ایک سے دو ماہ کے لئے موخر کرنا پڑیں۔

سعید غنی نے کہاکہ کورس کو مزید کم نہیں کر سکتے، کمیٹی ارکان متفق ہیں کہ امتحانات جلدبازی میں نہیں ہونے چاہئیں، یہ پہلے سے طے ہے ہر جماعت میں50فیصد بچے آئیں گے، جب تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے تو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ تمام بچوں کو بلانے کی بجائے دو گروپس میں بچوں کو بلائیں گے، جس میں ایک روز ایک گروپ اور دوسرے روز دوسرا گروپ آئے گا یعنی بچے ہفتہ میں تین روز اسکول اور تین روز گھر پر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر