Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی، آصف علی زرداری

Now Reading:

پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی، آصف علی زرداری
آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کو ٹیلی فون کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ ملک شدید خطرات میں ہے حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرےگا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئےبہت اہم ہیں، حکمرانوں کو  اب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، نہ یہ ویکسین خرید سکےنہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاؤہ یہ کورونا پر عوام کی مدد کر سکے۔

Advertisement

آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26ارب تک بڑھائی، ملک کا ریونیو ڈبل کیا،ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں اور سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جبکہ اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دیئے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے  لیکن اب یہ گر چکے ہیں بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے جبکہ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر