Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ اور شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Now Reading:

حمزہ اور شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

مسلم لیگی رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے نیب کے گواہان کوبیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت2 فروری تک ملتوی کر دی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہےکہ فاضل جج نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر لیگی رہنما نے کہا ایک خط دینا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف نے چین کے سفیر کا خط عدالت میں پیش کر دیا اور کہا کہ مجھے آج ہی یہ خط ملا ہے، چین کے سفیر نے میرے نام خط لکھا اور میرے سی پیک منصوبوں کی تعریف کی، ایک قیدی کو چین کا سفیر خط لکھ رہا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، میرے اوپر الزامات کی دو سال سے بوچھاڑ ہو رہی ہے، اس کے باوجود چین کے سفیر میری تعریف کر رہے ہیں۔

Advertisement

عدالت میں شہباز شریف کے چین کے سفیر کا خط پڑھنے پر پراسکیوشن نے اعتراض کر دیا۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ خط کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالتی وقت ضائع نہ کیا جائے۔

عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ نیب کے گوہواں کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر