Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمن سفیر لاہور کی ثقافت کے دیوانے نکلے، پہلی مرتبہ آلو نان بھی کھائے

Now Reading:

جرمن سفیر لاہور کی ثقافت کے دیوانے نکلے، پہلی مرتبہ آلو نان بھی کھائے

جرمن سفیر اندرون لاہور کی ثقافت کے دیوانے نکلے، تاریخی و ثقافتی شہر کی سیر کے دوران پہلی مرتبہ ذائقے دار مقامی کھانے بھی کھائے ۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک کو اندرون لاہور کی ثقافت نے حیران کردیا ، پہلی بار ذائقہ دار آلو والے نان اور نان خطائی بھی کھائی۔

انہوں نے اپنے دورہ لاہور کی تصاویر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شئیر کی اور پوری دنیا کو لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت کی سیر کروائی۔

انھوں نے مختلف مقامات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اردواور انگریزی دونوں زبانوں میں پیغام لکھا کہ مغل دور کی عظیم وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا ہوں، پہلی بار خطائی اور آلو والے نان کھانے کا موقع ملا، دونوں بہت ذائقہ دار تھے۔

جرمن سفیرنے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی عوام میں بے پناہ مقبول تھے۔ وہ ملک اور شہریوں کو قریب سے دیکھنے اور ان سے ملنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتے تھے۔

Advertisement

مارٹن کوبلر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لاتعداد دوست بھی بنائے، خوبصورت یادیں اور کچھ یادگاری اشیا وہ اپنے ہمراہ جاتے ہوئے جرمنی لے گئے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر