Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں دوسری بار توسیع

Now Reading:

بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں دوسری بار توسیع

لندن میں بانی ایم کیو ایم کی سدک پولیس اسٹیشن میں پیشی جس کے بعد ان کی ضمانت میں دوسری بار توسیع کردی گئی۔

تفصیلات  کے  مطا بق لندن پولیس نے  ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو  مزید سوالات اور تفیتش  کے  لئے  پولیس اسٹیشن  طلب کیا جہاں ان سے الزامات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ۔

 ایم کیو ایم کے بانی کی ضمانت ختم ہو رہی تھی اور ان سے مزید  تحقیقات کے حوالے سے سوالات کے جوابات کے لئے پولیس اسٹیشن طلب کیا  گیا تھا، جبکہ انویسٹیگیشن  ٹیم کی سربراہی میٹ کے کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران کررہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ   پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد لندن پولیس بانی ایم کیو ایم سے نئے سوالات کرنا چاہتی ہے، وہ انٹرویو دینے کے لیے وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کو میٹ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران نے نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم میں رواں برس 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا جہاں انہوں نے گرفتاری کے بعد ایک رات حوالات میں  بھی  گزاری تھی۔

Advertisement

گرفتاری کے وقت پولیس افسران نے بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لی تھی، اس کے بعد بانی ایم کیو ایم کو جولائی میں ایک مرتبہ ضمانت میں توسیع بھی مل چکی ہے۔

واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف اگست 2016ء میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر