Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا اگلی وبا کے لیے تیار رہے، بل گیٹس

Now Reading:

دنیا اگلی وبا کے لیے تیار رہے، بل گیٹس
کورونا

 دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے دنیا کو اگلی وبا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اگلی وبا کے لیے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں  پر ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وبا کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے  نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔

انھوں نے کہاکہ جب تک ہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کرتے، ایک اور وبا کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ آنے والی وبا میں محفوظ رہنے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔

Advertisement

مزید پڑھیں

بل گیٹس کی عالمی وبا سے متعلق ایک اور بڑی پیشگوئی

عالمی وبا کورونا وائرس کا کب تک خاتمہ ہو گا اس کے...

بل گیٹس نے کہاکہ مستقبل میں وباؤں کو روکنے کے لیے اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، کورونا وائرس کی وبا کی ہمیں 28 کھرب ڈالر قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپنے پیغام میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے  دنیا پر زور دیا ہے کہ کھربوں کے نقصان سےبچنے کے لیے پہلے ہی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔
Advertisement
اس کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور ویکسین کی تیاری کی ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ  عالمی طور پر وبا کے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے باقاعدہ نظام کا قیام بھی ضروری ہے، یہ کام کئی وباؤں کے باوجود ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر