Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی غریب اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیر اعظم کی غریب اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم  عمران خان  نے تحریک انصاف کے ممبران کو غریب اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے  پارلیمینٹیرینز اور تحریک انصاف کے ممبران کے وفد  نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وفد نے ساہیوال کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سیاسی امور، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً صحت ،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی  اور زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

Advertisement

پارلیمینٹیرینز نے کہا کہ  وزیراعظم کے اسلامی فلاحی ریاست کے ویژن کی روشنی  میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے  لیے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

پارلیمینٹیرینز نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر سے پاکستان کے عوام کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔

پارلیمینٹیرینز نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کو تجاویز  بھی پیش کیں اور  ساہیوال ڈویژن میں عوام کو درپیش مسائل کے حل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن  کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے پارلیمینٹیرینز اور پارٹی ممبران کو ہدایت کی کہ  غریب اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں،غریب اور کمزور طبقوں کےاستحصا ل کو روکا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ  ماضی میں پورے صوبے کی ترقی کو نظر انداز کر کے صرف مخصوص علاقوں پر وسائل خرچ کیے گئے ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  جب حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا۔فوری طور پر معاشی استحکام کے حوالے سے فیصلے کیے جن کے نتائج میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  کورونا وباء کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنائی جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق عوام میں بغیر کسی سیاسی وابستگی کے رقوم تقسیم کی گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا اور بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ایکشن کرکے ان کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

وزیر اعظم  نے گورننس میں بہتری کے حوالے سے سیاسی اسٹیک ہولڈرز اور انتظامیہ کے مابین موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  عوام الناس کو درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے ہر ماہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر