
وزیراعظم عمران خان نے 5 فروری کو کوٹلی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کے جلسے سے قبل مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کل کوٹلی کا دورہ کریں گے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کے دورہ کوٹلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
عامر محمود کیانی کارکنان اور ذمہ داران کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کل صبح اسلام آباد سے کوٹلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
کوٹلی کے دورے کے دوران عامر محمود کیانی 5 فروری کے جلسے کے مقام پر جائیں گے جہاں وہ جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News