کراچی میں سردی
رواں سال ملک میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں موسم معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ مو سمیات نے کراچی میں سردی کی لہر 31 جنوری تک جاری رہنے کی بھی پیشگوئی کی تھی ۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کل کم سے کم درجہ حرارت 9سے 11ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26سے28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شمال اور شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
صبح شہر قائد ہوا میں نمی کا تناسب 80سے90فیصد جبکہ شام میں 55سے65فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ سردی بڑھتے ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
