Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیلنجز جانتے ہیں اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

چیلنجز جانتے ہیں اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہیں، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ ہم چیلنجز جانتے ہیں اور پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، افغانستان میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے گذارشات پیش کیں، میں نے تحریری طور پر ان کو خط بھی لکھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں ہماری حکومت آنے کے بعد بہتری آئی ہے، اگر تعلقات میں سرد مہری ہوتی تو ایرانی وزیر خارجہ 6 مرتبہ پاکستان نہ آتے، کشمیر پر ایرانی سپریم کونسل کی قرارداد اچھے تعلقات کی بنیاد پر ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ ہندوستان کے ساتھ بھی معمول کے تعلقات چاہتے ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان کی مثبت پیش کش کو ہندوستان نے ٹھکرایا، ہندوستان کی خارجہ اور کشمیر پالیسی سے ہندوستان کا بڑا طبقہ مطمئن نہیں ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ہندوستان پر جو انگلیاں اٹھ رہی ہیں وہ پاکستان پر اٹھ رہی تھیں، ہندوستان کی پالیسیوں پر عالمی سطح پر تنقید ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا معیشت کے ساتھ براہ راست تعلق ہے، ہمیں حکومت ملی تو ملک میں دیوالیہ ملا، 20 ارب ڈالر کا ریسورس گیپ ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب معاشی ڈپلومیسی کی طرف جارہے ہیں، ایک سال میں معاشی ڈپلومیسی کی بدولت افریقہ کو برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہوا، رواں ماہ یورپی ممالک کے ساتھ معاشی ڈپلومیسی پر کانفرنس کریں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت آنے سے پہلے افغانستان کے ساتھ تعلقات کیا تھے، ہم نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے اس میں کامیابی بھی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت خود اعتراف کررہی ہے کہ امن عمل میں پاکستان ان کا مددگار ہے، ہماری حکومت نے شیئرڈ ویژن پر دستخط کئے اور دوطرفہ تجارت پر بات کی۔

سعودی عرب سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اسٹرٹیجک تعلقات ہیں، پاکستانی اگر کسی مٹی کیلئے جان دے سکتا ہے تو وہ مدینہ کی مٹی کیلئے ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں کریڈٹ فیسیلٹی دی جس کی مدت مقرر تھی، یو این کی قرارداد جو کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے تھی وہ پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر جمع کرائی۔

وفاقی وزیر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہیں، میں یو اے ای کا دورہ کرکے ابھی آیا ہوں، یو اے ای نے یہ باور کرایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہی رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر